24 مارچ 2018 - 17:30
ایران شیطانی طاقتوں کے مقابلے میں کامیابی کے ساتھ ڈٹا ہوا ہے: جنرل موسوی

ایران کی بری فوج کے کمانڈر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران مزاحمتی محاذ کو ناکام بنانے کی خواہاں شیطانی طاقتوں کے مقابلےمیں کامیابی کے ساتھ ڈٹا ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  تسنیم نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ ایران کے تمام دشمن اور خاص طور سے ان کے سرخیل امریکہ اور اسرائیل کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اگر ایران کے عوام اسلامی انقلاب  کی امنگوں اور تعلیمات پر باقی رہیں تو نہ امریکہ طاقت کی منسد پر باقی رہے اور نہ ہی اسرائیل اپنے ناجائز وجود کو باقی رکھ پائے گا۔ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے واضح کیا کہ ایران اپنی طاقت اور دفا‏ع وطن کے تجربات کے ذریعے امریکہ کو طاقت کی مسند سے باہر کرسکتا ہے اور اسرائیل بھی پچیس سال سے زیادہ عرصہ اپنا وجود باقی نہیں رکھ سکے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲