24 مارچ 2018 - 17:08
انسانی حقوق کونسل کے ذریعے صہیونی ریاست کے خلاف پانچ قراردادوں کی منظوری

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اپنی سالانہ بیٹھک میں صہیونی ریاست کے خلاف پانچ قراردادوں کو منظوری دے دی ہے۔

جاثیہ نیوز کے مطابق، اسرائیل ٹائمز نے خبر دی ہے کہ اقوم متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے گزشتہ روز جمعہ کو منعقدہ اپنی سالانہ نشست میں فلسطینیوں پر ظلم و ستم کا بازار گرم کرنے کی وجہ سے صہیونی ریاست کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، انسانی حقوق کونسل کی سالانہ نشست میں مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیل کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر جاری تشدد کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی جس کے بعد انسانی حقوق کونسل نے اسرائیل کے خلاف پانچ قراردادیں منظور کر دیں۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے صہیونی ریاست کی طرف سے جاری فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کو مستقل ملک قرار دینے کی حمایت کا اعلان کیا۔

...............

242