اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی رژیم نے سرکاری طور پر اعتراف کر لیا ہے کہ اس نے ۲۰۰۷ میں شام کے الخبیر جوہری ڈھانچوں پر بمباری کی تھی۔
صہیونی فوج نے اس اعتراف کے ساتھ ساتھ کچھ خفیہ تصویروں اور الخبیر پر کی گئی بمباری کی ویڈیو کلیپ بھی جاری کر دی ہیں۔
صہیونی فوج کے سربراہ، جنرل گاڈی آیزنکوٹ نے اپنے بیان میں کہا: ۲۰۰۷ میں ہماری فوجی کارروائی کا پیغام یہ تھا کہ اسرائیل کبھی بھی ایسی جوہری سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت نہیں دے گا جو اس کی امنیت کے لیے خطرہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا: ہمارا یہ پیغام ۲۰۰۷ میں تھا اور آج بھی ہمارا یہی پیغام ہے اور آئندہ میں بھی یہی ہو گا۔
تل ابیب کی جانب سے ۱۱ سالہ پہلے حملے کی رپورٹ کا شائع کرنا در حقیقت صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اصرار کی وجہ سے تھا جس کے ذریعے وہ بزعم خویش شام اور اس کے اتحادیوں کو ڈرانے میں کامیاب ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲