اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، اسپوٹنیک نیوز ایجنسی نے امریکی ٹی وی چینل ‘سی بی ایس’ کو دیے گئے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے مکمل انٹرویو کو شائع کیا ہے جس میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ بیت المقدس کو اسرائیلی دار الحکومت قرار دینے میں امریکی صدر کے ہمفکر اور ہم نوالہ رہے ہیں۔
انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی کے حوالے سے صدر ٹرامپ کا فیصلہ علاقے میں امن و صلح برقرار کرے گا یا شدت پسندی کو مزید ہوا دے گا؟ کہا: “میں کوشش کروں گا کہ امن و صلح کی فضا برقرار کر سکوں میری ہمیشہ کوشش مثبت ہوتی ہے اور میں امن و شانتی کے راستے کا انتخاب کرتا ہوں لہذا ان چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کروں گا جن میں فلسطین کا بھی فائدہ ہے اور دوسروں کا بھی”۔
خیال رہے بن سلمان جو حالیہ دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی کی وجہ سے پیدا ہونے والے علاقے میں انتشار کو خاموش کرنے کے بارے میں سوچ و بچار کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲