3 مارچ 2018 - 18:25
ایران کے دفاعی پروگرام سے کسی ملک کا کوئی تعلق نہیں: ڈاکٹر ولایتی

ایرانی سپریم لیڈر کے سنیئر مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی اور میزائل طاقت کا کسی ملک سے کوئی تعلق نہیں ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ہفتہ کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے جاپان کے سنیئر نائب وزیرخارجہ 'تاکیو موری' کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی دفاعی اور فوجی طاقت کے خلاف بعض ممالک کے منفی مؤقف اور بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع کا تعلق صرف ایران سے ہے اور اس حوالے سے کسی ملک سے کوئی لینا دینا نہیں.

ولایتی نے مزید کہا کہ صدر روحانی کی قیادت میں ایرانی حکومت اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ملکی مؤقف کو بیان کرتے ہیں تاہم ایران کے دفاعی امور اور میزائل پروگرام کے حوالے سے ریاست اور نظام کا مشترکہ مؤقف ہے کہ اس حوالے سے ہم دوسروں کی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں.
اعلی ایرانی رہنما نے بتایا کہ ایران خطے کا سب سے اہم ملک، خودمختار اور آزاد ملک ہے جسے اچھی طرح اپنی سرزمین کا دفاع کرنا آتا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲