اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے سانحہ عباس ٹاون کی پانچویں برسی پر جاری بیان میں کہاہے کہ آج سانحہ عباس ٹاون کو گزرے پانچ سال ہو چکے ہیں اس دلخراش واقعے میں 65سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھی اور آج بھی شہداء کے لواحیقین انصاف کے منتظر ہیں اس ملک میں ایجنسیوں کا اتنا بڑا وسیع نیٹ ورک ہونے کے باوجود اس واقعے میں ملوث دہشت گرد اور اُن کے سہولت کار آزاد ہیں جو کہ قانون نافز کر نے والے اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد کی کا میابیوں سے اس ملک میں دہشت گردوں کے حوصلے پشت ہو گے ہیں جس سے اس ملک میں دہشت گردی کہ واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ہم آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سانحہ عباس ٹاون کے واقعے میں ملوث دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہڑے میں لائیں تا کہ شہداء کی فیملیز کو انصاف مل سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲