اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، امریکی اور اسرائیلی عہدیدار ویزے کی منسوخی کے حوالے سے مذاکرات کرنے میں مصروف ہیں تاکہ اسرائیلی باشندوں کے لیے امریکہ کے دروازے کھول سکیں اور ان کی آمد و رفت کو آسان بنایا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق، ویزے کی منسوخی کا اقدام اسرائیل کے قیام کے ۷۰ ویں سالگرہ کے موقع پر امریکی سفارتخے کے تل ابیب سے قدس منتقلی کے ساتھ ساتھ عمل میں لایا جائے گا۔
احتمال دیا جا رہا ہے کہ پہلے مرحلے میں بایو میٹرک پاسپورٹوں کے لیے ویزا منسوخی کا قانون جاری کیا جائے گا اس کے بعد دوسرے مرحلے میں پرانے پاسپورٹ کے لیے یہ قانون لاگو ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲