27 فروری 2018 - 19:26
دنیا کی سب سے چھوٹی نامہ نگار سے صہیونی حکام انتہائی خوفزدہ

صہیونی رژیم کے حکام دنیا کی سب سے چھوٹی نامہ نگار سے انتہائی خوفزدہ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، مغربی کنارے کے النبی صالح(ع) نامی گاؤں کی رہنے والی فلسطینی ۱۱ سالہ بچی “جنی جھاد” وہ سب سے چھوٹی نامہ نگار ہے جس سے صہیونی حکام شدت سے خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق، جنی جھاد گزشتہ چار سال سے صہیونی رژیم کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کی ویڈیو ریکارڈنگ کر کے اسے ڈیکومنٹری صورت میں میڈیا پر شائع کر رہی ہے۔
جنی جھاد نے العالم کے نامہ نگار سے گفتگو میں کہا کہ صہیونی نہیں چاہتے میرا پیغام اور فلسطینی بچوں اور نوجوانوں کے حقیقی حالات دنیا والوں کے کانوں تک پہنچ سکیں۔
اس بارے میں عبرانی زبان کے صہیونی ٹی وی چینل ۲ نے ایک رپورٹ میں کہا کہ النبی صالح (ع) دیہات کی رہنے والی فلسطینی لڑکی کے ذریعے اسرائیل کی وزارت اسٹریٹجک امور کی خفیہ رپورٹ کا فاش کیا جانا اس رژیم کے مستقبل کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، یہ بچی ایسی جگہ زندگی بسر کر رہی ہے کہ جو فلسطینی جوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کی فرنٹ لائن ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲