22 فروری 2018 - 13:42
اسماعیل ہنیہ کی مسافر طیارے کے حادثے پر ایرانی صدر کو تعزیت

فلسطینی تنظیم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے مسافر بردار طیارے کے حادثے پر ایرانی صدر حسن روحانی اور ایرانی عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے مسافر بردار طیارے کے حادثے پر ایرانی صدر حسن روحانی اور ایرانی عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے ۔
اسماعیل ہنیہ نے اللہ تعالی کی بارگاہ سے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئےمغفرت طلب کرتے ہوئےان کےاہلخانہ سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ تہران سے یاسوج جاتے ہوئے ایران کا مسافر طیارہ گذشتہ اتوار کو گر کر تباہ ہوگيا جس میں سوار تمام 66 افراد شہید ہوگئے۔

.......

169