5 فروری 2018 - 19:57
لبنانی وزير دفاع : ہم اسرائیل کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے

لبنان کے وزير دفاع نے لبنان کے سرحدی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزير دفاع یعقوب الصراف نے اسرائیل کے وزیرجنگ لیبرمن کے بیان پر رد عمل میں لبنان کے سرحدی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے۔ اس نے کہا کہ لبنان کی اپنی سرزمین اور اپنے تیل اور پانی کے وسائل پر مکمل حکمرانی ہےلبنانی عوام اور فوج اسرائيل کے خطرات کا مکمل جواب دینے کے لئۓ آمادہ ہیں۔ اس سے قبل اسرائیل کے وزير جنگ نے کہا کہ لبنان میں تیل اور گیس کا نواں اسکوائر اسرائیل سے متعلق ہے۔

.......

/169