27 جنوری 2018 - 17:57
عراق؛ کرکوک میں اجتماعی قبر کا انکشاف، 75 افراد کی لاشیں برآمد

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کو درندہ صفت گروہ داعش کے کارندوں نے شہر پر قبضہ کرنے کے دوران پکڑںے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے شمالی شہر کرکوک میں ایک اجتماعی قبر ملی ہے جس سے 75 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں ہیں۔

کرکوک شہر کے گورنر راکان سعید الجبوری کا کہنا ہے کہ اجتماعی قبر سے ملنے والی لاشوں میں عام شہریوں اور عراقی فوجیوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کو درندہ صفت گروہ داعش کے کارندوں نے شہر پر قبضہ کرنے کے دوران پکڑںے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

حکام کے مطابق صرف کرکوک شہر میں اب تک 14 اجتماعی قبریں دریافت کی گئی ہیں جن میں سیکڑوں افراد کو بے رحمی کے ساتھ قتل کرنے کے بعد دفن کیا گیا تھا۔

کرکوک کے گورنر نے بتایا کہ اجتماعی قبر میں ملنے والی لاشوں کے ساتھ ان کے کپڑے، ہڈیاں اور وہ تاریں جن میں ان کے ہاتھ پاؤں باندھے گئے تھے، بھی پائے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲