20 جنوری 2018 - 17:24
امریکہ کا فلسطینی پناہ گزینوں پر دوسرا حملہ

امریکہ نے فلسطینی پناہ گزینوں پر ایک ہفتہ کے دوران دوسرا حملہ کرتے ہوئے فلسطینی پناہ گزینوں کو خوراک کی صورت میں دی جانے والی امداد بھی بند کر دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزارت خارجہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی کمیٹی “ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا)” کو دی جانے والی ۴۵ ملین ڈالر کی وہ امداد بھی معطل کر دی جس کے توسط سے فلسطینی پناہ گزینوں کو خوراک کی مد فراہم کی جاتی تھی۔
امریکہ نے قبل ازیں منگل کو فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے دی جانے والی ۶۵ ملین ڈالر کی انسانی امداد بھی بند کردی تھی۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ھیذر ناورٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ ان کا ملک فلسطینی پناہ گزینوں کو خوراک کی مد میں دی جانے والی امداد بند کررہا ہے اور مستقبل میں بھی یہ امداد نہیں دی جائے گی۔
امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ امداد کی بندش فلسطینیوں سے انتقام نہیں۔ امریکی حکومت کا یہ اقدام ایسے حال میں ہے کہ گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے بعد فلسطینی اتھارٹی پر تنقید کی تھی اور فلسطینیوں کی امداد روکنے کی دھمکی دی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲