اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیل کے فوجی نامہ نگار نے دو روز قبل مقبوضہ فلسطین کے علاقے جنین میں ہوئی اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپ کے بارے میں کہا کہ اگر چہ یہ جھڑپ صبح ۵ بجے شہر جنین میں ہوئی اس کے باوجود ایک ہزار سے زائد فلسطینی نوجوان ہاتھوں میں پتھر لیے جمع تھے۔
اسرائیلی نامہ نگار اورہلیر کا مزید کہنا تھا: مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کہ ہزار سے زائد فلسطینی نوجوان اس حال میں کہ اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے ہمارے سامنے آ جائیں گے۔
اورہیلر کا کہنا تھا کہ فلسطینی نوجوانوں میں سے ایک نے اسرائیلی فوجی اہلکار کی پشت پر کاری ضربت مار کر اس سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی جبکہ اس کے ہاتھ میں صرف ایک پتھر تھا۔
اس نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی نسل جوان بہت عجیب ہے، اس کے باوجود کہ ان میں سے ۷ نوجوان گولیوں کی وجہ سے زخمی ہو چکے تھے اور دسیوں فوجی اہلکار کئی بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ جنگی سامان میں لیس اس جھڑپ میں شریک تھے لیکن پھر بھی ان میں ذرہ برابر بھی خوف و ہراس نہیں تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲