اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شہر چوار کے امام جمعہ حجت الاسلام شہاب الدین میہن پرست نے نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا خداشناسی کے راستوں میں سے ایک راستہ یہ ہے کہ فرشتوں کی عجیب و غریب خلقت کے متعلق امیرالمومنین حضرت علی(ع) کے فرامین پر توجہ دی جائے۔
انہوں نے کہا امیرالمومنین حضرت علی(ع) فرماتے ہیں کہ کچھ فرشتے ہمیشہ سجدے کی حالت میں ہیں؛ کچھ رکوع کی حالت میں ہیں کچھ کھڑے ہوئے ہیں جو پراکندہ نہیں ہوتے اور کچھ ہمیشہ خدا کی تسبیح میں مشغول ہیں جو تھکتے نہیں اور کبھی انہیں نیند نہیں آتی۔
انہوں نے ملت ایران کی بصیرت کے مقابلے میں دشمن کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ملت ایران کے اتحاد نے ہمیشہ دشمن کو شکست دی ہے اور ملت ایران نے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے وقت 2500 سالہ پہلوی حکومت کی بساط لپیٹ دی اور امریکہ کو ذلیل و رسوا کرکے ملک سے نکال باہر کیا۔
.......
/169