اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب ایرانی وزیر توانائی برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ بین الاقوامی واٹر کونسل کے 18ویں اجلاس 15 جنوری کو ایران میں منعقد ہوگا جس میں 110 ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے.
یہ بات 'علیرضا دائمی' نے پیر کے روز تہران میں عالمی واٹر کونسل کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے بتایا کہ یہ کانفرنس، ایران کی گرین مینجمنٹ سوسائٹی، وزارت توانائی اور عالمی توانائی فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کی جائے گی.
انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی توانائی فاؤنڈیشن پانی، مٹی، فضا اور ہوا، سماجی اور پائیدار پلاسٹک کے چھ شعبوں میں سرگرم عمل ہے اور ان مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ مختلف ممالک میں اپنے سالانہ اجلاس کو منعقد کر رہا ہے.
نائب ایرانی وزیر نے کہا کہ یہ فاؤنڈیشن، مذکورہ شعبوں میں 178 رکن ممالک کے پروگراموں کو جمع کر کے نئے خیالات پیش کرنے کے لئے سب سے بہترین منصوبوں کو دنیا میں متعارف کرے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲