27 دسمبر 2017 - 16:57
آج علماء کی ذمہ داریاں ماضی کی نسبت زیادہ سنگین ہیں : آیت اللہ محمدی ری شہری

حرم حضرت عبدالعظیم حسنی(ع) کے متولی نے کہا آج علماء کی ذمہ داریاں بہت زیادہ سنگین ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حرم حضرت عبدالعظٰم الحسنی(ع) کے متولی نے کہا موجودہ دور میں علماء کی ذمہ داریاں پہلے سے کہیں زیادہ سنگین ہیں۔

انہوں نے کہا آج جوانوں کو مساجد کی طرف جذب کرنے کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ ری شہری نے تہران کے کچھ علماء سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا جتنی موجودہ دور میں علماء کی ذمہ دارایں سنگین ہیں۔ اس سے پہلے کبھی اتنی زیادہ سنگین نہیں تھیں۔

انہوں نے کہا آج ہماری سب سے اہم ذمہ داری لوگوں تک پیغام الہی پہنچانا ہے۔

آیت اللہ محمدی ری شہری نے مزید کہا جوانوں کو مساجد کی طرف راغب کریں اور مفید تقاریر کے ساتھ ساتھ لوگوں سے میل جول رکھنے اور ان کے مسائل کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ ری شہری نے کہا دنیا کیلئے ایک بیماری ہے اور علماء کرام اس بیماری کا علاج کرنے والے ہیں۔

آیت اللہ ری شہری نے آخر میں کہا ہم دنیا سے جس قدر دور ہوں لوگوں میں ہماری محبوبیت میں اضافہ ہوتا جائے گا اور یہ چیز اسلامی جہوریہ ایران کے نظام کے استحکام کا باعث بنے گی۔

.......

/169