اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سیمنار کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کی سعادت مشہور قاری سید ابراھیم رضوی نے حاصل کی۔
سمینار کے مقرر حجۃ السلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنے خطاب میں کہاکہ جیسا کہ امام خمینی ؒ نے فرمایا تھا کہ امریکا شیطان بزرگ ہے ۔آج امریکہ اور اسکے شیطانی منصوبے اور عزائم دنیا کے سامنے کھل کر سامنے آرہے ہیں۔
علامہ سید شفقت شیرازی نے کہا کہ آج استعمار اور اس کے حلیف اسرائیل اور آل سعود مل کر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔
علامہ شیرازی نے خصوصا آل سعود نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت اور مسلمانوں کی مخالفت میں جو جو اقدام کئے ہیں ان پر تفصیل سے گفتگو فرمائی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی بے وقوفانہ اور احمقانہ اقدامات کی وجہ سے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب اسرائیل صفحہ ھستی سے نابود ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ سیمنار کے مہمان خصوصی مبصر اور مشہور تجزیہ نگار ڈاکٹر فیاض نے اسرائیل کے وجود میں آنے کی وجوہات اور عالمی و استکباری سازشوں کے بارے میں تفصیل سے گفتگو فرمائی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی استکبار مسلمانوں کے درمیان منافرت پھیلاکر اپنے مذموم مقاصد کو پورا کرنا چاہتاہے لیکن الحمد للہ اب مسلمان بیدار ہو چکے ہیں اور اب دشمن کی سازشوں کا مقابلہ مشکل نہیں جس کی مثال عراق، شام اور لبنان میں دیکھی جا سکتی ہے جہاں پر امریکہ اسرائیل اور سعودی عرب اور اس کے اتحادی پورا یورپ مل کر بھی ناکام و نا راد ٹھہرے اور شیطانی اتحاد کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ اور ان کا مقابلہ آئندہ بھی وحدت اور یگانگت کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔
سیمنار میں فلسطین اور بیت القدس کے حق میں شعراء نے انقلابی اشعار بھی پڑھے۔
سیمنار میں علماء کرام اور طلاب عظام کے علاوہ زائرین حضرت ثامن الآئمہ علی ابن موسی الرضا علیہ السلام نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲