14 دسمبر 2017 - 20:17
صومالیہ میں وہابی دہشتگردوں کے حملے میں 13 افراد ہلاک اور 15 زخمی

صومالیہ میں پولیس ترجمان کے مطابق وہابی دہشتگرد تنظیم الشباب کے خود کش حملے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ میں پولیس ترجمان کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے خود کش حملے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ترجمان محمد حسین کے مطابق خود کش حملہ آور نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی جس نے موغا دیشو میں پولیس کے تربیتی مرکز کے سامنے خود کو اڑا دیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گيا ہے۔

.......

/169