11 دسمبر 2017 - 11:34
کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں میں جھڑپ کے دوران ایک خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں میں جھڑپ کے دوران ایک خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں میں جھڑپ کے دوران ایک خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان ضلع بارہ مولا اور ہند واڑہ میں جھڑپیں ہوئیں جن کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے ہند واڑہ میں ہندوستانی فورسز کی تازہ کارروائی کے دوران تین علیحدگی پسند اورایک خاتون ہلاک ہوگئی، ضلع بارہ مولا میں بھی بھارتی فوج نے دو علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا مقامی انتظامیہ نے سوپور اور ہندواڑہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169