3 دسمبر 2017 - 16:33
ملک میں دھشتگردی کے واقعات سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان: علامہ ناظر تقوی

ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات کا ایک بار پھر سے تسلسل کے ساتھ ہونا حکومت اور سیکیورٹی فورسز کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی؛ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ کئی عرصے ملک بھر میں امن و امان کی بہت اچھی صورتحال رہی لیکن 12ربیع الاول کو خیر پور اور پشاور میں ایک بار پھر دہشت گردوں نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا اور کئی قیمتی جانیں ان حملوں میں ضائع ہوئیں۔ ہم اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات کا ایک بار پھر سے تسلسل کے ساتھ ہونا حکومت اور سیکیورٹی فورسز کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے دہشت گرد جب چاہتے ہیں اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہوجاتے ہیں وطن عزیز اس وقت بہت سے بحران کا شکار ہے اور اس طرح کے واقعات سے ہمارا ملک اور بھی بہت سے بحران کا شکار ہوجائے گا جب تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک میں جمہوری استحکام آسکتا ہے نہ ہی معاشی طور پر ملک مستحکم ہوسکتا ہے اگر حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے ادارے ملک بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں تو ملک بھر میں دہشت گردوں کی آخری کمین گاہوں تک آپریشن کر نا ہوگا کیونکہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک ملک میں امن و امان قائم کرنا ناممکن ہے ہم حکومت اور قانون نافذ کر نے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور دہشت گردی کے ان واقعات میں ملوث دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو گرفتار کر کے تختہ دار پر لٹکائیں تا کہ ملک میں امن وامان کی فضاء بہتر ہو سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲