2 دسمبر 2017 - 13:48
12 داعشی افغان فوج کے فضائی حملے میں ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں افغان فوج کے فضائی حملے میں داعش سے منسلک 12 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں افغان فوج کے فضائی حملے میں داعش سے منسلک 12 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق بمباری ننگر ہار کے ضلع خوگیانی اور آچین میں کی گئی، فضائی حملوں میں داعش کے 8 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق ایک فضائی حملہ خوگیانی کے علاقے وزیر تنگی میں کیا گیا جہاں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، اس حملے میں 4 وہابی دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جب کہ ضلع آچین میں ہونے والے فضائی حملے میں 8 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169