اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے وفد کے ہمراہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور نعیم الحق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک اس وقت نازک ترین صورتحال سے گزر رہا ہے۔ حکمران اپنی کرپشن چھپانے اور لوٹی ہوئی قومی دولت بچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ عوامی بےیقینی کی صورتحال سے دوچار ہے۔ عوامی مشکلات سے حکومت کی عدم توجہی ریاستی اداروں کو مداخلت کا جواز فراہم کر رہی ہے۔ موجودہ سیاسی بحران سے نجات حاصل کرنے کے لیے بروقت انتخابات کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔
سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ قومی سلامتی و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ معتدل اور دیانت دار قوتوں کو آگے لایا جائے۔ نون لیگ کے دور اقتدار میں ملک کا معاشی و اقتصادی ڈھانچہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ نواز شریف مثبت سیاست کی بجائے انتقامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کے اسی انتقام کا ہمیں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ ایک ماہ سے لاپتہ ہیں۔ پنجاب حکومت نے ایلیٹ فورس کے ذریعے انہیں اغوا کرایا ہے۔ عدالت عالیہ نے ان کی بازیابی کا حکم دے رکھا ہے لیکن پنجاب پولیس قانون و آئین کی بجائے شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے احکامات کی پابند ہے۔ عمران خان نے ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ آمریت کی پیداوار ہے اس لیے ان کا طرز حکومت بھی آمرانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کی بازیابی کے لئے قومی اسمبلی اور سینٹ میں آواز اٹھائیں گے۔
| علامہ ناصر عباس کی وفد کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات |
| علامہ ناصر عباس کی وفد کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات |
| علامہ ناصر عباس کی وفد کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات |
| علامہ ناصر عباس کی وفد کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات |
| علامہ ناصر عباس کی وفد کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات |
| علامہ ناصر عباس کی وفد کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات |
.......
/169





