29 نومبر 2017 - 15:31
70 سالوں سے مظلوم فلسطینی عوام ناجائز صہیونی ریاست کی سازشوں کا شکار ہیں: بہرام قاسمی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ مسئلہ فلسطین کی فراموشی کے مقصد سے ناجائز صہیونی ریاست کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ مسئلہ فلسطین کی فراموشی کے مقصد سے ناجائز صہیونی ریاست کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی.
یہ بات 'بہرام قاسمی' نے بدھ کے روز فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہی.
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 سالوں سے اب تک مظلوم فلسطینی عوام ناجائز صہیونی ریاست کی سازشوں اور ان کے وحشیانہ اقدامات کا شکار ہیں.
قاسمی نے کہا کہ فلسطینی نہتے عوام پر حملہ کرنا اور ان کے قتل عام ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے انسانی حقوق اور عالمی امن کی کھلی خلاف ورزی ہے.
انہوں نے کہا کہ صرف فلسطینی عوام اپنے مستحکم ارادے کے ساتھ اس ملک کے بحران کو حل کرسکتے ہیں اور ریفرنڈم کے انعقاد کی تجویز ایک منصفانہ، قانونی، انسانی اور بین الاقوامی تنظیموں بالخصوص اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی بہادر قوم گزشتہ کی طرح تمام سخت لمحوں میں فلسطینی مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے اور ان کی حمایت کر رہی ہیں.
ایرانی ترجمان نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کے قبضے سے مقبوضہ فلسطین کی آزادی تک اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایتیں جاری ہیں.
تفصیلات کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1977 کو ایک منظور شدہ قرار داد کے تحت ہر سال 29 نومبر کو فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا عالمی دن قرار دے دیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲