اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی حکام کا کہنا ہے کہ عدن میں سابق اور مفرور صدر منصورہادی کے زیرقبضہ وزارت خزانہ کی عمارت کے اندر اور اس کے باہر ہوئے بم دھماکے اور فائرنگ میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک اور بارہ دیگر زخمی ہو گئے-
یمنی حکام نے کہا کہ یہ عمارت پوری طرح تباہ ہو گئی ہے جبکہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے- حکام کا کہنا ہے کہ اطرف کی دوکانوں میں بھی آگ لگ گئی-
صنعا سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ عدن میں ہوئے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے-
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مدد سے جب سے مفرور صدر منصور ہادی کے کارندوں نے یمن کے بعض شہروں پر قبضہ کیا ہے اس ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آئی ہے-
دوسری جانب یمنی فوج نے سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں کے جواب میں سعودی صوبے جیزان میں ایک فوجی اڈے پر زلزال دو میزائل سے حملہ کیا ہے-
یمن کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا کہ یہ میزائل اپنے صحیح نشانے پر جا کر لگا جس کے نتیجے میں سعودی فوجیوں کو خاصا جانی اور مالی نقصان پہنچا-




۔۔۔۔۔
/169