اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام کے صدر بشار اسد سے مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روس سے وطن واپسی پر اردوغان نے کہا کہ دمشق حکومت سے مذاکرات کے راستے مکمل طور پر بند نہیں ہوئے ہیں۔ ترک صدر کے مطابق سیاست کے دروازے آخری لمحے تک کھلے ہوتے ہیں۔
ماضی میں اردوغان نے دہشت گردوں کے ذریعہ شام بشار اسد کو اقتدار سے الگ کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن جب دہشت گردوں کی طرف سے خود ان کی حکومت کو خطرہ لاحق ہوا تو اردوغان دہشت گردوں کی حمایت سے دست بردار ہوگئے اور اب وہ شام کے صدر بشار اسد سے مذاکرات کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔
.......
/169