اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے استاد اورمشہورخطیب حجۃ الاسلام مرتضیٰ ادیب یزدی نے 19نومبربروزاتوارکو حسینیہ بیت الحسن(ع) مٰں امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والے مجلس عزاء سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام رضا علیہ السلام کا ایک لقب عالم آل محمد تھا۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ علم لدنی کے مالک ہونے کی وجہ سے ائمہ اطہارعلیہم السلام کا علم کامل اوربےمثال ہے۔ امام صادق علیہ السلام اورامام باقرعلیہ السلام نے اپنے زمانے کے حالات سے استفادہ کرتےہوئے ہزاروں شاگردوں کی تربیت کی تھی۔
حجۃ الاسلام ادیب یزدی نے امام صادق علیہ السلام سے ایک روایت نقل کرتے ہوئے کہا ہےکہ آپ علیہ السلام نے اپنی شہادت کے وقت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سے فرمایا: میرا سلام میرے بیٹے اورمیری آنکھوں کے نور رضا کو پہنچادیں میں ان کی ملاقات کا مشتاق تھا۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی زیادہ ترزندگی ظالم حکمرانوں کی جیلوں میں گزری تھی۔ امام رضا علیہ السلام اس دورمیں لوگوں کے سوالات کے جوابات دیا کرتے تھے یہی وجہ ہے کہ انہیں عالم آل محمد کہا جاتا تھا۔
انہوں نے آستان قدس رضوی کو ایران کا دھڑکتا ہوا دل قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ایرانی عوام پریہ احسان ہےکہ اس نے انہیں امام رضا علیہ السلام جیسی نعمت عطا کی ہے اورامام رضا علیہ السلام کی برکات اورعنایات کسی پرپوشیدہ نہیں ہیں کیونکہ ان کی وجہ سے بہت سی مصیبتیں اوربلائیں دورہوئی ہیں۔
.......
/169