19 نومبر 2017 - 13:36
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت دو روزہ کربلا محور انسانیت ورکشاپ+ تصاویر

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے مہران اسکلز ڈولپمینٹ سینٹر جامشورو یونیورسٹی سوسائیٹی میں طلبہ کے لیئے 2 روزہ کربلا محورانسانیت " اسکلز ڈولپمینٹ اور کئپیسٹی ڈولپمینٹ سیمپوزیم " ورکشاپ کروائی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے مہران اسکلز ڈولپمینٹ سینٹر جامشورو یونیورسٹی سوسائیٹی میں طلبہ کے لیئے 2 روزہ کربلا محورانسانیت " اسکلز ڈولپمینٹ اور کئپیسٹی ڈولپمینٹ سیمپوزیم " ورکشاپ کروائی گئی، جس میں یونیورسٹی کے طلبہ نے شرکت کی، پروگرام کی صدارت مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان قمر عباس غدیری نے کی، ورکشاپ میں اعلیٰ تعلیمی ماھرین اور اسکالرس نے موضوعات کے مطابق لیکچر دیا، ورکشاپ میں مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی نے اپنے موضوع "اسلام میں تجارت کے فوائد" پہ لیکچر دیتے ہوئے  کہا کہ اسلام ایک کامل دین ہے جس میں معاشرے کو چلانے کے لیئے مفید قوانین موجود ہیں، نظام حیات کی تمام ضروریات کو اسلام میں واضع بتایا گیا ہے جس سے انحراف، نقصان کا سبب بنتا رہا ہے، جس معاشرے میں اسلام کے حقیقی قوانین پہ عمل نہیں ہوتا وہ پستی کا شکار ہے، اگرچہ آج کے تاجران اسلام کے قوانین کے مطابق تجارت کریں تو دنیا سے غربت ختم ہوجائے گی اور ترقی کی طرف گامزن ہوگی، ورکشاپ میں حجتہ السلام والمسلمین علامہ باقر عباس زیدی نے حالات حاضرہ پہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے ملت جعفریہ نے گراں قدر خدمات پیش کی ہیں مگر بدقسمتی سے ملک دشمن قوتیں پاکستان میں دہشتگردی کرتے ہوئے کئیں ڈاکٹروں، انجنئیروں، پروفیسروں، استاذہ کرام اور دیگر شعبہ جات میں خدمات دینے والے محب وطن پاکستانیوں کے لقمہ اجل کا شکار بنا دیا جس سے اس ملک کو بہت نقصان پڑ رہا ہے، ورکشاپ میں سینئیر تنظیمی رہنما کاشف رضا انڑ نے کئپیسٹی بلڈنگ، ڈاکٹر سید کریم شاھ نے ھائیر ایجوکیشن کی اسکالرشپ کے حاصلات کے طریقہ کار، انجنئیر غالب رضا نے موٹیویشن،  گل منیرشجاعی نے پروجیکٹ مینیجمینٹ، اور بیرون ملک میں ھائیر ایجوکیشن کے لیئے جانے والے اصغریہ کے رہنما ڈاکٹر مھدی نے سیلف مینیجمینٹ پہ لیکچر دیئے، پروگرام میں شریک طلبہ نے پروگرام کو سہرایا۔ ورکشاپ کو معیاری اور پروفیشنل اسٹینڈرس کے مطابق چلایا گیا۔