12 نومبر 2017 - 16:08
یورپی ممالک ایران پر پابندیاں عائد نہیں کریں گے: یورپی یونین کے کمشنر

یورپی یونین کے زراعت اور دیہی ترقی کے کمشنر نے کہا ہے کہ کسی بھی یورپی ملک ایران پر پابندیاں عائد نہیں کریں گے اور یورپی یونین باہمی تعاون بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یورپی یونین کے زراعت اور دیہی ترقی کے کمشنر نے کہا ہے کہ یورپی ممالک ایران پر پابندیاں عائد نہیں کریں گے اور یورپی یونین باہمی تعاون بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے.

يہ بات 'فيل ہوگان' نے ہفتہ كے روز ايراني دارالحكومت تہران ميں ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے امريكہ كي جانب سے جوہري معاہدے كي خلاف ورزي اور ايران كے خلاف پابنديوں كو اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ كسي بھي يورپي ممالك ايران پر پابندياں عائد نہيں كريں گے اور ہم گزشتہ كي طرح مسلسل باہمي تعاون بڑھانے كے ارادہ ركھتے ہيں.

ہوگان نے كہا كہ يورپي يونين جوہري معاہدے كے ايك ركن ہے جس حوالے سے سرگرم عمل ہے اور گزشتہ سال امريكي كانگريس ميں يورپي يونين كے سنيئر اعلي حكام كي موجودگي ايراني جوہري سرگرميوں كي حمايت كي نشاني تھي.

انہوں نے مزيد كہا كہ ہم ايران كے ساتھ زراعت كے شعبے ميں باہمي تعاون بڑھانے كے لئے پر عزم ہيں اور ہم نے ايراني وزير زراعت 'محمود حجتي' كے ساتھ اس موضوع پر تبادلہ خيال كئے ہيں.

تفصيلات كے مطابق، يورپي يونين كے زراعت اور ديہي ترقي كے كمشنر 'فيل ہوگان' كي قيادت ميں 70 اقتصادي ركني وفد ہفتہ كے روز ايراني دارالحكومت تہران پہنچ گئے ہيں جس ميں زراعت، فوڈ انڈسٹري اور ديہي ترقي كے 25 اعلي حكام موجود ہيں.

اس وفد كے ايران دورے كا مقصد موجودہ صلاحيتوں كا جائزہ لينا اور زراعت كے شعبے ميں دو طرفہ باہمي تجارتي تعاون كو فروغ دينا ہے.

ياد رہے كہ يورپي يونين كے زراعت اور ديہي ترقي كے كمشنر اور ايراني وزير زراعت كي موجودگي ميں باہمي زراعتي تعاون، ايران اور فرانس كے نجي شعبوں كے درميان مشتركہ مكئي اور سورغم كے بيج كي پيداواري كے حوالے سے باہمي معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲