11 نومبر 2017 - 17:19
ٹرمپ كي پاليسي پاکستان ايران تعلقات كو مزيد مضبوط كرے گي: سابق پاكستاني سفير

پاكستاني دارالحكومت اسلام آباد ميں انسٹي ٹيوٹ آف اسٹريٹجك اسٹڈيز كے چيئرمين اور سابق پاكستاني سفير 'خالد محمود' نے كہا ہے پاكستان اور ايران كے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ كي خارجہ پاليسي دونوں ہمسايہ ممالك كو ايك دوسرے كے قريب لاسكتے ہيں .

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاكستاني دارالحكومت اسلام آباد ميں انسٹي ٹيوٹ آف اسٹريٹجك اسٹڈيز كے چيئرمين اور سابق پاكستاني سفير 'خالد محمود' نے كہا ہے پاكستان اور ايران كے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ كي خارجہ پاليسي دونوں ہمسايہ ممالك كو ايك دوسرے كے قريب لاسكتے ہيں .

يہ بات انہوں نے اسلام آباد ميں منعقدہ ايران - پاكستان روابط كے بارے ميں ايك سمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہي .

انہوں نے پاكستان ايران تعلقات ميں اتار چڑھاؤ كا ذكر كرتے ہوئے كہا دونوں ہمسايہ اور برادر ممالك كے درميان ديرينہ اور مضبوط رشتوں كي وجہ سے دوطرفہ روابط ميں گرمجوشي ديكھنے ميں آرہي ہے.

انسٹي ٹيوٹ اسٹريٹجك اسٹڈيز كے سربراہ نے مزيد كہا ايران اور پاكستاني حكومت ہر مشكل گھڑي ميں ايك دوسرے كے ساتھ كھڑے رہيں اور ايك دوسرے كے ساتھ حمايت كي.

دونوں ممالك كے درميان اقتصادي روابط كے سست رفتاري پر اپنے عدم اطمينان كا اظہار كرتے ہوئے انہوں نے كہا گذشتہ ايك سال ميں دونوں ممالك كے اقتصادي اور تجارتي روابط ميں بہتري آئي ہے ليكن يہ روابط دوسرے ممالك كے مقابلے ميں بہت كم ہيں.

ايران مخالف صيہوني امريكي گٹھ جوڑ كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے كہا كہ امريكہ اور اسرائيل ايران كے خلاف اتحادي كا كردار ادا كررہے ہيں.

ايران ميں تعينات پاكستان كے سابق سفير 'خالد محمود' نے كہا كہ خطے اور تازہ ترين بين الاقوامي صورت حال كے حوالے سے دونوں ہمسايہ ممالك كے درميان خارجہ پاليسي ميں ہم اہنگي اور ايك جيسا موقف پايا جاتا ہے.

انہوں نے افغانستان ميں بڑھتي ہوئي پرتشدد دہشت گردانہ كاروائيوں پر اپني تشويق كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ پاكستان اور ايران افغانستان ميں امن و امان كي بحالي ميں اہم كردار ادا كرسكتے ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲