اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد اور تہران کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔
جمعرات کو دفتر خارجہ اسلام آباد میں ملکی اور غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کا فروغ خطے کی سلامتی اور استحکام کے قیام کی جانب موثر قدم ہے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے حالیہ دورہ ایران کے نتائج کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون افغانستان میں قیام میں موثر واقع ہو سکتا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے مشرقی افغانستان میں پاکستانی سفارت کار کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت افغانستان سے اپیل کی کہ وہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار اور انہیں قرار واقعی سزا دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲