8 نومبر 2017 - 19:59
پہلی بارایک خاتون، قطری وزارت خارجہ کی ترجمان مقرر

قطری حکومت نے پہلی بار ایک خاتون کو قطری وزارت خارجہ کی ترجمان مقرر کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطری حکومت نے پہلی بار ایک خاتون کو قطری وزارت خارجہ کی ترجمان مقرر کیا ہے۔ اطلاعا ت کے مطابق قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمن نے پہلی بار قطری خاتون لولو راشد الخاطر کو قطری وزارت خارجہ کا ترجمان مقرر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قطر پر سعودی عرب، مصر، بحرین اور امارات نے دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کا بائیکاٹ کررکھا ہے جبکہ قطر نے سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کے الزامات کو رد کردیا ہے۔

.......

/169