اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے قونصلر اور پارلمانی امور نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ صحت کے سیاحوں اور غیرملکی مریضوں کے علاج کی حمایت کر کے اور اس میدان میں بڑی صلاحیت کی بنا پر بیرون ملک میں بسنے والے ہر ایک ایرانی شہری 5 بیماروں کو علاج کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران لا سکتا ہے.
يہ بات 'حسن قشقاوي' نے منگل كے روز ايراني دارالحكومت تہران ميں واقع وزارت صحت كے شعبے ميں منعقدہ صحت كي سياحت كي كانفرنس ميں خطاب كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ہمارے ملك ميں طبي صورتحال بہتر اور صحت اور ديكھ بھال كے لحاظ سے ايران اور ترقي يافتہ ممالك كے درميان تھوڑا سا فرق ہے اور ايران ميں غيرملكي بيماروں كو راغب كرنے كے لئے بہت ہي صلاحيتيں موجود ہيں.
قشقاوي نے كہا كہ ابھي صورتحال ميں 6 ملين ايراني بيرون ملك ميں زندگي بسر كرتے ہيں اگر سالانہ ہر ايك ايراني شہري پانچ غيرملكي مريضوں كو ايران لائے تو كم سے كم 30 ملين سياح ہمارے ملك كا دورہ كر سكتے ہيں جو يہ بڑي ملكي تبديلي ہوگي.
انہوں نے مزيد كہا كہ ايراني وزارت خارجہ صحت كے سياحوں كي ترقي اور ان كے لئے ويزا جاري كرنے كي حمايت كر رہي ہے اور ہمارے ڈاكٹروں كو دنيا بھر ميں ايراني صحت كي صلاحيتوں كا تعارف كروانے كے لئے غيرملكي اجلاسوں ميں مزيد شركت كرنا چاہيئے.
انہوں نے كہا كہ تيل، گيس اور كار سازي كي صنعت كے بعد سياحتي شعبہ ملك كي اقتصادي صورتحال پر مثبت اثر پڑ سكتا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲