اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی اور عراق کے وزیر دفاع عرفان الحیالی کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ اور زائرین کی سیکورٹی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کے وزیر دفاع نے اپنے عراقی منصب کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حالیہ کامیابیوں اور القائم شہر کی آزادی کی مبارک باد پیش کی۔
ایران کے وزیر دفاع نے ایک بار پھر تہران کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ بغداد کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور انہیں مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
عراق کے وزیر دفاع عرفان الحیالی نے اس موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب کو ان اقدامات سے آگاہ کیا جو بغداد کی حکومت زائرین کی سیکورٹی کے لیے انجام دے رہی ہے۔
عرفان الحیالی نے عراقی حکومت اور عوام کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایران کے وزیر دفاع کو عراق کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169