اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے کل دمشق میں شام کے وزیر اعظم عماد خمیس سے ملاقات کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہر روز عالم اسلام یا دنیائے عرب میں سازش کر کے ایک نیا فتنہ کھڑا کرتا ہے۔ اور سعودی عرب اپنے اس قسم کے اقدامات کی وجہ سے بتدریج گوشہ نشین ہوتا جا رہا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر نے سعودی حکام کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ملک کے مفادات کی فکر کریں اوردوسروں کے امور اور مسائل میں مداخلت سے اجتناب کریں۔
ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے ایران اور شام کے تعلقات کو اسٹریٹیجک قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کے مزید فروغ پر تاکید کی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی لبنان کے دورے کے بعد زمینی راستے سے شام پہنچے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/169