اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد( )پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی میں پنجاب حکومت ملوث ہے۔ایک ملک گیر مذہبی و سیاسی جماعت کے سینئر رہنما کا اغوا پنجاب حکومت کا ایک غیر جمہوری اقدام ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مغوی کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا پاکستانی سیاسی میں نمایاں اور مثبت کردار رہا ہے۔ سیاسی مخالفین کوخاموش کرانے کے لیے انتقام کا نشانہ بنانا غیر جمہوری طرز عمل ہے۔ پنجاب حکومت ناصر شیرازی کو فوری طور پر بازیاب کرائے ۔
واضح رہے کہ ناصر شیراز ی کو چند روز قبل واپڈا ٹاؤن لاہور سے اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا جو وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خریداری کر کے گھر واپس جا رہے تھے۔ اغوا کار ایلیٹ فورس کی گاڑیوں میں سوار تھے۔ان کے اغوا کے بعد پورے ملک میں شہباز شریف اور راناثنا اللہ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو ابھی تک جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲