4 نومبر 2017 - 15:55
پاکستان کے چالیس رکنی تاجروں پر مشتمل وفد کا ایران دورہ

پاکستان کے صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 40 رکنی تاجروں پر مشتمل ایک وفد نے اپنے دورہ ایران میں بینکنگ چینل کی عدم بحالی کو دونوں ممالک کے تجارتی روابط کے درمیان سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 40 رکنی تاجروں پر مشتمل ایک وفد نے اپنے دورہ ایران میں بینکنگ چینل کی عدم بحالی کو دونوں ممالک کے تجارتی روابط کے درمیان سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے.

پاك ايران مشتركہ ايوان صنعت اور تجارت كے سربراہ ' ولي محمد ' كي قيادت ميں تہران ميں منعقد ہونے والا اكسپو2017 صنعتي نمائش ميں شركت كے لئے ايران كا دورہ كررہے ہيں.

ايران كي وزارت خارجہ كے اعلي عہديداروں كے ساتھ ملاقات كے دوران فريقين نے دونوں ممالك كے درميان اقتصادي تعلقات كے فروغ كے لئے مختلف تجاويز پر غور كيا گيا.

پاكستاني وفد نے بينكنگ چينل كي عدم بحالي كي وجہ سے درپيش چيلنجوں پردونوں ممالك كے درميان بڑي ركاوٹ قرار ديتے ہوئے اس كے حل پر زور ديا.

فريقيں نے دونوں ہمسايہ ممالك كے درميان موجود سنہري مواقع كا حوالہ ديتے ہوئے تجارتي روابط كے فروغ كے لئے مشتركہ كوششوں كي تاكيد كي.

اس موقع پر پاكستاني وفد نے پاكستان كے صوبہ بلوچستان كے مركزي شہري كويٹہ سے ايران كے صوبہ سيستان بلوچستان كے مركزي شہر زاہدان اور دارالحكومت تہران سے براہ راست پروازون پر زور ديا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲