اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اربعین حسینی سے متعلق کمیٹی کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لئے عراق جانے کے لئے اب تک بیس لاکھ ایرانی زائرین کو ویزے جاری کئے جا چکے ہیں۔
اربعین حسین سے متعلق کمیٹی کے ترجمان شہریار حیدری نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لئے عراق جانے کے لئے اب تک بیس لاکھ ایرانی زائرین کو ویزے جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ ایران میں ایک لاکھ چالیس ہزار غیر ملکیوں نے بھی عراق کے ویزے کے لئے اپنے نام درج کروائے ہیں اور اب تک چالیس ہزار غیر ملکیوں کو بھی عراق کی زیارتوں کے ویزے جاری کئے جا چکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اربعین حسینی میں شرکت کے لئے ویزے حاصل کرنے والے زائرین، ایران اور عراق کی سرحدوں منجملہ مہران، شلمچہ اور چذابہ سے قانونی مراحل طے کرنے کے بعد عراق میں داخل ہو سکتے ہیں۔
شہریار حیدری نے کہا کہ چہلم شہدائے کربلا میں گذشتہ سال بیس لاکھ سے زائد ایرانی زائرین نے شرکت کی تھی جبکہ اس سال یہ تعداد بڑھ کر تقریبا تیس لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ہرسال دنیا کے مختلف ملکوں سے دسیوں لاکھ زائرین شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لئے عراق پہنچتے ہیں۔
1 نومبر 2017 - 13:36
News ID: 863903
اربعین حسینی سے متعلق کمیٹی کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لئے عراق جانے کے لئے اب تک بیس لاکھ ایرانی زائرین کو ویزے جاری کئے جا چکے ہیں۔