اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ القاعدہ اور داعش دنیا بھر میں معصوم لوگوں کو قتل کر رہے ہیں۔
ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے حیدرآباد دکن میں پولیس اکیڈمی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا دہشت گردی اور خوف کی لپیٹ میں ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان پردہشت گردی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک دہشت گردی کا ساتھ دے کراسے فروغ دے رہا ہے یہ ہمارے لئے ایک چیلنج ہے جس سے ہماری سیکیورٹی فورسز کامیابی سے نمٹ رہی ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ القاعدہ اورداعش دنیا بھر میں معصوم لوگوں کو مار رہے ہیں اورہندوستان بھی دہشت گردی کے اثرات سے محفوظ نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲