اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج اور مسلح علیحدگی پسندوں کے درمیان ایک تصادم میں کم سے کم تین افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے باندی پورہ میں فوج کے ایک سرچ آپریشن کے دوران، مسلح علیحد گی پسندوں اور فوجیوں میں تصادم ہو گیا۔
اس تصادم میں دو عسکریت پسندوں اور کشمیر پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ کے ایک اہلکار کے مارے جانے کی خبر ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس تصادم کے بعد علاقے کے لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر ہندوستانی فوج اور حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا سہارا لیا اور آنسو گیس کی زبردست شیلنگ کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲