اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے رواں سال اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر 2 لاکھ کے قریب پاکستانی زائرین کو ویزا جاری کرنے کی توقع کی جارہی ہے.
يہ بات پاكستاني دارالحكومت اسلام آباد ميں تعينات ايراني سفير مہدي ہنر دوست نے ارنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصي گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے كہا كہ ايراني سفارتخانے كي جانب سے كئے گئے سنجيدہ اقدامات كي بدولت اربعين كے موقع پر پاكستاني زائرين كي تعداد ميں اضافہ متوقع ہے.
انہوں نے كہا كہ اسلام آباد ميں ايراني سفارتخانہ اور چار شہروں لاہور، پشاور، كراچي اور كوئٹہ ميں موجود ايراني قونصليٹ كي جانب سے ويزے كے حصول كے لئے آنے والے زائرين كے ساتھ بھرپور تعاون كيا جا رہا ہے.
ايراني سفير نے كہا كہ گزشتہ ايراني سفارتخانے كي جانب سے 1لاكھ 50 ہزار پاكستاني زائرين كو ويزا جاري كيا گيا تھا ليكن اس سال اس تعداد كو بڑھايا گيا ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ ايراني سفارتخانے كي جانب سے رواں سال طبي سرٹيفيكيٹ كو ختم كر كے زائرين كے لئے مزيد سہولت فراہم كي گئي ہے.
مہدي ہنر دوست نے كہا كہ ايراني سفارتخانے كي جانب سے اي ويزا (e-visa ) كي سہولت متعارف كروا دي گئي ہے جس كے تحت پاكستاني زائرين دو دن كے اندر اپنا ويزا حاصل كر سكتے ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲