25 اکتوبر 2017 - 14:38
جوہری معاہدہ امریکی بدنیتی کے سامنے زیادہ مضبوط ہے: ایرانی سفیر

برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے ایران مخالف ٹرمپ پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ امریکی عزائم اور خلاف ورزیوں کے سامنے زیادہ مضبوط ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے ایران مخالف ٹرمپ پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ امریکی عزائم اور خلاف ورزیوں کے سامنے زیادہ مضبوط ہے.

ان خیالات کا اظہار 'حمید بعیدی نژاد' نے گزشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ میں ایران جوہری معاہدے کے مستقبل کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ اتنا مضبوط سمجھوتہ ہے کہ امریکہ اپنی سازشوں کے باوجود اس کو متاثر نہیں کرسکتا.

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدہ ایک عالمی فتح ہے جس کے نافذ پر امریکہ مسلسل خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے.

ایرانی سفیر نے کہا کہ بدقسمتی سے وائٹ ہاؤس کی ایران اور ہماری قوم کے خلاف سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ وہ شروع دن سے ہی ہمارے خلاف منفی سوچ سے باز نہیں آنا چاہ رہے.

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ جوہری معاہدے کے حوالے سے خلاف ورزی کر رہا ہے تو اس صورتحال میں دنیا کیسے امریکہ پر بھروسہ کرسکتی ہے یا وہ شمالی کوریا کے ساتھ کس حیثیت سے مذاکرات کرسکتا ہے.

حمید بعیدی نژاد نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنی حالیہ تقریر میں ایرانی قوم کو دہشتگرد قرار دیا، وہ صدر کی حیثیت ہماری قوم کی توہین کی.

انہوں نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یہ باور کرے کہ وہ ایرانی قوم کے عزم کے سامنے بے بس ہے اور اسے اپنے منفی اقدامات سے باز آنا چاہئے.

بعیدی نژاد نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ اور دیگر مغربی طاقتیں خطے میں اپنی مداخلت کو بند کریں کیونکہ ان کی موجودگی سے خطہ بدامنی اور عدم استحکام کا شکار رہے گا.

خیال رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ اس کانفرنس میں سفیر اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ نائب برطانوی وزیر خارجہ برائے امور مشرق وسطی، سابق برطانوی وزیر خارجہ اور ایران میں سابق برطانوی سفیر اور سنیئر جوہری مذاکرات بھی شریک تھے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲