23 اکتوبر 2017 - 16:34
 ایران، جنوبی افریقہ کا باہمی تجارتی حجم 2020 تک 2 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا

ايراني سفير محسن موواہدي قمي نے ايراني وزير خارجہ محمد جواد ظريف کے حاليہ دورہ پريٹوريا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک باہمي تجارتي اور اقتصادي حجم کي شرح کو 2 بلين ڈالر تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہيں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی افریقہ میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال جنوبی افریقی صدر جیکوب زوما کے دورہ تہران کے موقع پر ایرانی ہم منصب کے ساتھ آئندہ سالوں میں دونوں ممالک کے تجارتی حجم کو 2 بلین ڈالر تک پہنچانے کے لئے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا اور اس حوالے سے دونوں ممالک کی حکومتیں بھرپور کوششیں کر رہی ہیں.

ايراني سفير محسن موواہدي قمي نے ايراني وزير خارجہ محمد جواد ظريف کے حاليہ دورہ پريٹوريا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک باہمي تجارتي اور اقتصادي حجم کي شرح کو 2 بلين ڈالر تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہيں.

محمد جواد ظريف نے گزشتہ اتوار کے روز ايک اعلي سطحي سياسي اور اقتصادي وفد کي قيادت ميں جنوبي افريقي خطے کے دوروں کا آغاز کيا اور پريٹوريا کے بعد يوگنڈا اور نائجير کے دورے بھی کریں گے.

ايراني سفير نے مزيد کہا کہ ان دوروں کا مقصد ايران کے مشرق وسطي اور افريقہ ميں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دينا اور ديگر مختلف شعبوں بالخصوص معيشت، تعليم اور سائنس کے شعبوں ميں باہمي تعاون بڑھانا ہے.

انہوں نے کہا کہ تہران اور پريٹوريا کے درميان تاريخي اور دوستانہ تعلقات موجود ہيں اور دونوں ممالک کے درميان مختلف عوامي مسائل کے حوالے سے يکساں موقف موجود ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲