اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خاتون برطانوی وزیراعظم نے ایران جوہری معاہدے کو مشترکہ سیکورٹی مفادات کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین اس معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم ہے.
یہ بات 'ٹریزا مے' نے گزشتہ بروسلز میں یورپی یونین کی سربراہی کانفرنس کے اختتام پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں ںے کہا کہ یورپ، ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے کئے جانے والے وعدوں کے نفاذ کے لئے پُرعزم ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ معاہدہ مشترکہ سیکورٹی مفادات کےلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے.
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں ایران جوہری معاہدے پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی.
اس کے علاوہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی یورپی اجلاس کے اختتام پر کہا کہ یورپ، ایران جوہری معاہدے کے نفاذ کے لئے پُرعزم ہے.
یاد رہے کہ جوہری معاہدے کے بعد امریکی صدر کو اس معاہدے کے تحت ایران کے حوالے سے جوہری پابندیوں کو 90 روز بعد معطل کرنے کے کاغذات پر دستخط کرنے ہوں گے مگر اس بار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا نہیں کیا.
عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے مسلسل 8 رپورٹس میں ایران کے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی تصدیق کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنے کا فیصلہ کردیا.
ٹرمپ نے گزشتہ جمعہ کو ایران کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جوہری معاہدے کے انجام کو کانگریس کے سپرد کردیں گے.
ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایران نے 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲