19 اکتوبر 2017 - 13:45
افغانستان کے صوبے قندھار میں کار بم دھماکے میں 40 فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبے قندھار میں فوجی بیس پر ہونے والے کار بم دھماکے میں 40 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں فوجی بیس پر ہونے والے کار بم دھماکے میں 40 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ قندھار کے ضلع میوند میں واقع فوجی چھاﺅنی پر کار بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 40 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھرافغان وزارت دفاع نے دھماکے کی تصدیق کردی تاہم ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں جبکہ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دھماکے میں 60 فوجی مارے گئے ہیں۔

.......

/169