اہل بیت(ع) ننیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ عراقی کردستان علاقے کے سربراہ مسعود بارزانی کو اپنی غلطیوں کی تلافی کرنا چاہئے۔
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن علی اکبر ولایتی نے تہران میں شام کے امور میں فرانس کی حکومت کے خصوصی نمائندے فرانک جولہ سے ملاقات کے بعد کہا کہ عراقی کردستان کے عوام کی اکثریت مسعود بارزانی کے اقدامات کی مخالف ہے اور اسی وجہ سے کرد عوام نے، کرکوک کو تقریبا بلاکسی جھڑپ کے عراق کی قانونی مرکزی حکومت کے حوالے کر دیا-
ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے کہا کہ عراقی حکومت، مضبوط ہے اور عوام کے درمیان اتحاد پایا جاتا ہے اور عراقی فوج اور رضاکارفورس نے داعش کے مقابلے میں صلاحیتوں کو ثابت کر دکھایا ہے-
ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن نے شام کی تقسیم کے لئے امریکی اقدامات پر تنقید کی اور کہا کہ ایسے عالم میں جب حکومت شام، دیرالزور کے رقہ اور مشرقی علاقوں کو آزاد کرانے ہی والی ہے، امریکی، اس علاقے میں فوجی اڈے بنا کر شام کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم جس طرح انھیں عراق میں شکست ہوئی ہے اسی طرح شام کی تقسیم کی سازش میں بھی وہ ناکام ہو جائیں گے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲