اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی ادارۂ صحت نے ہفتے کے روز ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ہیضہ کی بمیاری میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہونے والے یمنی شہریوں کی تعداد دو ہزار ایک سو چھّپن ہو گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اب تک یمن کے مختلف علاقوں میں آٹھ لاکھ پندرہ ہزار عام شہری ہیضہ کی بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
اس سے قبل اس عالمی ادارے نے یمن میں پینے کے صاف پانی کے فقدان پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔
یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات، خاص طور سے پینے کے پانی کے مراکز کے تباہ ہو جانے کے بعد، یمن میں ہیضے کی بیماری پھیل گئی ہے اور یہ بیماری اب دیگر علاقوں میں بھی سرایت کرتی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲