اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر ایران کے دفتر کے سربراہ محموو اعظی نے کہا ہے کہ خلیج فارس، ہمیشہ خلیج فارس ہی رہے گا۔
ایران کے صدر کے دفتر کے سربراہ محمود واعظی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات سے ایران کے قومی یکجہتی کو مزید تقویت ملے گی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے جمعے کو ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد الزامات کو دہراتے ہوئے اور ایران کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے کی روح کی پابندی نہ کرنے اوردہشتگردی کی حمایت کرنے کا الزام لگایا۔
ٹرمپ نے اپنے خطاب میں خلیج فارس کے اصلی نام کے بجائے جعلی اور من گھڑت نام کا استعمال کیا۔
درایں اثنا وائٹ ہاؤس نے ڈونالڈٹرمپ کی جانب سے خلیج فارس کے بجائے خلیج عرب کے استعمال کو لفظی غلطی قرار دے دیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے جمعے کو ایران کے سلسلے میں امریکہ کی اسٹریٹیجی کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے عرب ممالک کی توجہ حاصل کرنے کے لئے خلیج فارس کے بجائے خلیج عرب کا استعمال کیا تھ۔
وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کی جانب سے اس تاریخی تحریف کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ایک سرکاری بیان جاری کر کے ایران کے بارے میں نئی اسٹریٹیجی اور امریکی صدر کے بیانات کے اہم نکات کا ذکر کیا اور خلیج فارس سے متعلق حصے میں ٹرمپ کی غلطی کی اصلاح کرتے ہوئے خلیج فارس کی لفظ کا استعمال کیا۔
امریکی حکومت کا موقف بھی خلیج فارس کی عبارت استعمال کرنا ہی ہے۔ امریکی حکام شرارت اور اپنے عرب اتحادیوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے بعض اوقات صرف خلیج کی لفظ یا جعلی نام خلیج عرب کا استعمال کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲