اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں لیبرقانون میں اصلاحات کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران اس وقت تشدد پھوٹ پڑا جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے اشک آورگیس کا استعمال کیا- جواب میں مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کردیا -
فرانسیسی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مظاہرے سے قبل تین افراد کو غیر قانونی طور پراسحلہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا تھا - مظاہرے کے باعث منگل کو فرانس کے کئی بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر پروازوں کے نظام میں خلل واقع ہوا - مظاہرین ملک کے لیبر قانون میں حکومتی اصلاحات کے سخت خلاف ہیں -
صدر امانوئیل میکرون نے گذشتہ انتیس ستمبر کو لیبر قانون میں اصلاحات کے بل پر دستخط کرکے اس کو قانونی حیثیت دے دی تھی - مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس قانون کی رو سے فیکٹریوں اور کارخانوں کے مالکان کومحنت کشوں کے مقابلے میں زیادہ مراعات دی گئی ہے اور اس قانون کی بنیاد پر فیکٹریوں اور کارخانوں کے مالکان کو یہ اختیار حاصل ہوجائے گا کہ وہ محنت کشوں کوآسانی کے ساتھ نوکریوں سے نکال سکیں گے -
.......
/169