اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انڈونیشیا کے وزیر برائے ریسرچ، ٹیکنالوجی اور اعلی تعلیم نے تہران، جکارتہ کے درمیان مختلف سطحوں پر سائنسی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے اور ان کا ملک اس حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے آمادہ ہے.
يہ بات محمد ناصر نے ايران كے دورے كے موقع پر گفتگو كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے اس اميد كا اظہار كيا كہ ان كے اس دورے كے بعد ايران كي شيراز يونيورسٹي اور انڈونيشيا كي يونيورسٹيوں كے درميان تعاون كے حوالے سے راہ ہموار ہو گي.
انہوں نے مزيد كہا كہ ٹرانسپورٹ، سائنس، زراعت، انفارميشن ٹيكنالوجي، نينو ٹيكنالوجي، بائيو ٹيكنالوجي، ايرو اسپيس، قابل تجديد توانائي، شمسي توانائي اور دواسازي شعبوں سميت تمام شعبوں ميں دوطرفہ تعلقات كو مزيد فروغ ديا جا سكتا ہے.
اس موقع پر ايران كي شيراز يونيورسٹي كے ڈپٹي چانسلر عيائي علي اكبر صفوي نے كہا كہ اسلامي دنيا كے معروف سائنسدان شيراز يونيورسٹي ميں تدريس اور تحقيق كي سرگرميوں ميں اپني خدمات پيش كر رہے ہيں.
انہوں نے كہا كہ شيراز يونيورسٹي كي جانب سے انڈونيشيا كي يونيورسٹيوں كے ساتھ ہر ممكن تعاون كے لئے آمادہ ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲