اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران 2021 تین سینسنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹوں کو خلا میں بھیجنے کے لئے پُرعزم ہے.
اس عزم کا اظہار ایران کے خلائی ریسرچ ادارے کے سربراہ 'حسن حدادپور' نے بین الاقوامی ہفتہ خلائی ٹیکنالوجی کی مناسبت سے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خلائی ریسرچ ادارے میں آئندہ برسوں میں سینسنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹوں کو تیار کرنے اور انھیں خلا میں بھیجنے کے لئے موثر اقدامات ہورہے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کے خلائی پروگراموں سے متعلق بنائے گئے روڈ میپ کے مطابق تمام شعبوں میں پیشرفت حاصل ہو تو 2021 تک خلا میں تین ایرانی سینسنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ ہوں گے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو اپنے وسائل اور اندرونی صلاحیت کے ذریعے سیٹلائٹ شعبے میں ترقی حاصل کرنی ہوگی.
ایرانی عہدیدار نے سینسنگ یا امیجنگ والے سیٹلائٹ کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ دو سالوں میں سیمرغ لانچر کے ذریعے 'سها' نامی سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا جائے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲